اداکاری سے بنایا گیا مال انویسٹ کرنے کا وقت


اداکارہ نرگس نے ٹورنٹو میں بیوٹی سیلون بنانے کا فیصلہ کرلیا،لوکیشن ڈھونڈنی شروع کردی،تفصیلات کے مطابق اداکارہ و بیوٹیشن فلمسٹار نرگس نے ٹورنٹومیں ”نرگس بیوٹی،ہئیر اینڈ سکن کئیر“ کے نام سے سیلون کھولنے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے لیئے وہ ان دنوں ٹورنٹو کے دورے پر ہیں . اداکارہ نرگس نے بتایاکہ ان کے ساتھ ان کے ساتھ انکی دوست اور نند بھی ہیں جو ان کے ساتھ بیوٹی سیلون رن کریں گی .کے بعد ”نرگس بیوٹی،ہئیر اینڈ سکن کئیر“ کا افتتاح کردیا جائے گا.اس سیلون میں پاکستان اور ٹورنٹو کی نامور بیوٹیشنز سروسز دیں گی اور تمام تر سہولیات سے مزین اس سیلون میں مقامی اور غیرملکی خواتین کو میک اپ کیا جائے گا.

نرگس نے مزید بتایا ہے کہ وہ بہت جلد جگہ فائنل کرکے اس کا شاندار افتتاح کریں گی اس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی اس کی شاخیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں.