عمران خان کی نقل اتارنے والے کامیڈین دنیا فانی سے کوچ کر گئے


پاکستان کا ایک اہم نام دنیا فانی سے کوچ کر گیا ، فرخ شاہ کو آج صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں دل کی تکلیف پر اسپتال لے کر جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ان کےبیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والد لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے، اور مالی معاملات میں بھی پریشانی کا سامنا تھا۔ وہ دو روز قبل ہونے والے فنکاروں کے احتجاج میں بھی شریک تھے،

جب کہ نجی ٹی وی کے عيد اسپيشل شو کی ريکارڈنگ ميں بھی حصہ ليا تھا۔اداکار فرخ شاہ نے تھیٹر ریڈیو سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے سرکاری ٹی وی کے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا،

تاہم اداکار فرخ شاہ کو 2011ء میں وزیر اعظم عمران خان کے ڈمی کریکٹر ادا کرنے اور ان کی پیروڈی کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں مقبولیت حاصل ہوئی۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین ۔