کچھ دن پہلے نسیم وکی نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کے سٹیج بند ہونے کی وجہ سے ایکٹر گھروں میں پابند ہیں اور غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں
طارق ٹیڈی اپنی دو بیٹیوں جو کہ ان کی سابقہ اہلیہ کے پاس ہیں کا خرچہ دینے میں ناکام رہے ہیں جس پر لاہور کی ایک فیملی کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں
۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ اسما نے کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ ان کے سابقہ شوہر ان کی بیٹیوں کے اخراجات نہیں دے رہے ہیں اور وہ اکیلی اپنی بیٹیوں کی پرورش کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔اداکار کی سابقہ اہلیہ نے کورٹ سے درخواست کی کہ ان کے سابقہ شوہر کو پابند کیا جائے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ بچوں کے اخراجات دیں
جس پر لاہورکی ایک فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کامیڈین طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔