پاکستانی گلوکارہ و آرٹسٹ رابی پیرزادہ نے شکوہ کیا ہے کہ ان کا آرٹ ورک سرکاری سطح پر پرموٹ نہیں کیا جارہا۔رابی پیرزادہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ” میں نے ایک ٹویٹ کی کہ میں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہوں سب نے وائرل کردی، مگر جب کہا کہ حکومتی آرٹ کلچر کے ادارے میرا آرٹ پروموٹ نہیں کر رہےسفارش چاہیے تو کوئی نہیں بولا۔ کیا مجھےمیرا آرٹ لے کر کسی اور ملک میں جانا ہوگا، اس کا جواب کون دے گا؟”
رابی پیرزادہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دفتر سے 2 بار فون آیا مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ” کیا کوئی حکومت ہے بھی کہ نہیں۔
میں نے ایک ٹویٹ کی کہ میں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہوں سب نے وائرل کردی، مگر جب کہا کہ حکومتی آرٹ کلچر کے ادارے میرا آرٹ پروموٹ نہیں کر رہےسفارش چاہیے تو کوئ نہیں بولا۔ کیا مجھےمیرا آرٹ لیکر کسی اور ملک میں جانا ہوگا، اس کا جواب کون دیگا؟@ImranKhanPTI @fawadchaudhry @ace_national pic.twitter.com/t9JhlfVpRp
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) July 25, 2020
جو لوگ میرے آرٹ کے ساتھ یہ کر رہے ہیں وہ کتنے آرٹسٹ سے پاکستان کو محروم کر رہے ہیں۔ افسوس۔ کیا توجہ دلانے کیلیے کسی انڈین آرٹسٹ کی ٹویٹ ضروری ہے۔”دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں !