سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کا معاملہ


وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگانے کا نوٹس لے لیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی مختلف ایپ پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ہفتے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہرگز پابندی نہیں لگائی جائے گی, تاہم اداروں،شخصیات تضحیک اورجھوٹی مہم چلانے کی اجازت بھی نہیں دی جاسکتی۔

وزیراعظم نے آج سوشل میڈیا ریگولیشن روز کی تیاری نہ ہونے کا نوٹس لیا۔اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے حکام کو ریگولیشن پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے معاملے پر متعلقہ حکام سے پیش رفت پر مبنی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی کا عندیہ دیا گیا تھا جب کہ معروگ گیم پب جی پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبجی گیم کو بحال کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کا پب جی پرپابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم کو بحال کرتے ہوئے پب جی پر پابندی کے خلاف درخواست منظور کر لی ہے۔اس فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کی تفصیلی سماعت کے بعد پی ٹی آئی نے پب جی پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سماعت میں دلچسپی کی حامل دیگر پارٹیوں نے بھی شرکت کی تاہم پب جی انتظامیہ کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا۔پب جی انتظامیہ سے سیشنز اور پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد پوچھی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرول کی تفصیلات طلب کی تاہم انکی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ پی ٹی اے نے شہریوں کی شکایات کے بعد پب جی پرپابندی لگائی تھی۔ پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنیوالی کمپنی نے درخواست دائر کی تھی۔تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی اے پب جی گیم کو فوری بحال کردے۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات سامنے آنے پر ‘پب جی گیم پر پابندی عائد کردی تھی۔