شاہد آفریدی کی شادی کیسے ہوئی۔


شاہد آفریدی پاکستا ن کے بہت نامور کرکٹرہیں اور شاید ہی کسی سپورٹس مین کو پاکستان میں اتنی عزت بخشی جاتی ہے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی

۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنی اہلیہ نادیہ کی تصویر دیکھی تو انہیں وہ پسند نہیں آئیں، کیونکہ انہوں نے کافی میک اپ کئے ہوئے تھیں لیکن جب اہلیہ کو میک اپ کے بغیر تصویر میں دیکھا تو وہ مطمئن ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی شادی مکمل طور پر روایتی ارینج میرج ہے

جس میں آفریدی نے پہلی بار اپنی اہلیہ کو اپنی شادی پر ہی دیکھا۔آفریدی نے یہ بھی بتایا کہ بیوی کو راضی کرنا بہت مشکل ہے ، کیوں کہ ان کے بہت ساری خواتین مداح ہیں جس سے ان کی بیوی اکثر جلن کا شکار ہو جاتی ہیں

۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی اور نادیہ کی شادی 2000ء میں ہوئی تھی اور ان کی 5 بیٹیاں عجوی ،عنشاء، اقصی ، اسمارا اور عروہ ہیں۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں