ڈٖپٹی کمشنر کے ریسٹ ہاؤس پر


معروف گلوکار ہ گل پانڑہ کی ڈپٹی کمشنر کے ریسٹ ہائوس میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو ڈپٹی کمشنر خیبر قبائلی ضلع کے بنگلے میں پشتو کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی،گلوکارہ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع کردی،عوام کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہوچکا ہے،ویڈیو کو دیکھ کر کچھ صارفین نے ان کی حمایت کرتے ہوئے ویڈیو کو سراہاجبکہ بعض نے اس پر دل کھول پر تنقید کی۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا گل پانڑہ کی ٹِک ٹوک ویڈیو سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ویڈیو لنڈی کوتل میں ڈی سی کے بنگلے میں بنائی گئی،

ڈی سی محمود اسلم نے وزیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےاسسٹنٹ کمشنر محمد عمران سے 24 گھنٹوں تک رپورٹ طلب کرلی۔ضلعی انتظامیہ کا اس پر مزید بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلوکارہ گل پانڑہ اپنے اہلخانہ سے ملنے آئی تھیں اور سرکاری رہائش گاہ میں آنے پر پروٹوکول کا کوئی سوال نہیں اٹھتا ہے۔معاملہ سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہمانوں کا استقبال کیا جاتا ہے

مگر ایسے بغیر اجازت کسی کو سرکاری عمارت میں داخل ہونے اور پھر ٹِک ٹِک ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ کاکہناتھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے کہ کس طرح گلوکارہ اور دیگر افراد سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوا اور پھر اس نے ٹِک ٹِک ویڈیو بنائی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو کے لئے ڈی سی سے کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے اور نہ ہی اس معاملے کو اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے لایا گیا تھا۔