پنجاب میں بارش کے متعلق پیشن گوئی


لاہور سمیت پنجاب بھرمیں موسم کے انداز ہر لمحہ بدل رہے ہیں،کبھی ٹھنڈی ہوائیں اور بوندا باندی موسم خوشگوار ہوجاتا ہے تو کبھی تپتی دھوپ اورحبس کام کرنا محال کردیتی ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

بادلوں سے گھرا آسمان ٹھنڈی ہواوں اور بوندا باندی نے دن کا آغاز کیا اور پھر سورج کا آسمان پر راج چھاگیا، ٹھنڈی ہوائیں بھی غائب ہوئیں اور حبس نے جینا دوبھر کردیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں لمحہ بہ لمحہ بدلتا موسم ساون کی جھلک دکھا رہا ہے،

مگر حبس کی شدت نے شہریوں کیلئے گھروں سے باہر نکلنا مشکل کردہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم جزوی طورپر ابر آلود رہے گا،تاہم شمالی پنجاب میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ آندھی اور بارش کا امکان ہے۔