ہر اداکارہ اپنے وقت کی ملکہ ہوتی ہے لیکن یہ تب تک ہوتا ہے جب تک ان پر جوانی مہربان ہوتی ہے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں کی فہرست ہر سال جاری ہوتی ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ لالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکار کون سے ہیں؟
ویب سائٹ پڑھ لو نے اپنی ایک رپورٹ میں 7اداکاراؤں کی ایک فہرست بیان کی ہے جو 2020ءمیں سب سے زیادہ معاوضہ لیتی رہیں۔ ان میں عائشہ خان کا نام بھی شامل ہے جو اب اداکاری چھوڑ چکی ہیں۔ 37سالہ عائشہ خان انڈسٹری چھوڑنے سے قبل ڈرامے کی ایک قسط کے اڑھائی لاکھ روپے لیتی تھیں
۔آمنہ شیخ پاکستان کی گلیمرس سپرماڈل اور اداکارہ ہیں جو ڈرامے کی ایک قسط کے 4لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ 38سالہ آمنہ شیخ نے بارش میں دیوار نامی ڈرامے سے اداکاری میں قدم رکھا اور اب وہ مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ 26سالہ سجل علی بھی اس فہرست میں شامل ہیں
جو ایک قسط کے ساڑھے 6لاکھ روپے لیتی ہیں۔ آئزہ خان ایک قسط کے ساڑھے 6لاکھ روپے، صباءقمرایک قسط کے 8لاکھ روپے، ماہرہ خان ایک قسط کے ساڑھے 8لاکھ روپے اور 37سالہ مہوش حیات ایک قسط کے 8لاکھ روپے لیتی ہیں۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔