پاکستان میں ویسے بھی اب کوئی ایک نمبر چیز ملنا مشکل ہے ہر چیز کو مصنو عی طور پر بنایا جا رہا ہے پہلے شہد اور اب انڈے بھی نقلی بنائے جانے لگے ۔، مصنوعی انڈوں کی سر عام فروخت ، کئی دکانیں سیل ، اصلی اور نقلی میں فرق کیا ہے
. .. کوئٹہ میں مصنوعی انڈوں کی سر عام فروخت کااندازہ ہونے کے بعد بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے انڈے فروخت کرنے والی 7 دکانوں کو سیل کردیا. کوئٹہ میں مرغی کے انڈوں کے نام پر مصنوعی انڈوں کی شکایت عام ہے
، اس پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آئی اور شہر کے علاقے مسجد روڈ،کواری روڈ، طوغی روڈ اور علمدار روڈ پر انڈے فروخت کرنے والی دکانوں پر کارروائی کی.فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مصنوعی انڈے فروخت کرنے کے شبے میں 7 دکانوں کو سیل کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا. بعدازاں حکام نے انڈروں کے نمونے کیمیائی ٹیسٹ کے لیے متعلقہ لیبارٹری کو بھجوادیے
. شہر میں انڈوں کے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہوں نے اپنے کاروبار میں مصنوعی انڈے نہیں دیکھے جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی انڈے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے.اپنی رائے کا اظہار کا کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔