پڑرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ایک اور نیوز آگئی


پٹرول کی قیمتوں کے اچانک بڑھ جانے سے ضرورت زندگی ایشاء بھی مہنگی ہونے لگی ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی کے نئےطوفان نے سر اٹھالیا ہے . اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 26 جون کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا تھا تاہم ایک ہفتے بعد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں.ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

جس کے مطابق مہنگائی میں 2 اعشاریہ 29 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ایک ہفتے کے دوران پیٹرول 33.97 فیصد، ڈیزل 26.21 فیصد، ایل پی 5.54 فیصد، ٹماٹر 19.23 اور پیاز کی قیمتوں میں 2.37 فیصد اضافہ ہوا جو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں.دارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

، چینی کی قیمت میں 24 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی قیمت 80.58 روپے سے بڑھ کر 80.82 روپے فی کلو ہوگئیْاسی طرح سرخ مرچ 19 روپے اور ٹماٹر 11 روپے فی کلو مہنگے ہوئے جب کہ ایک ہفتے میں انڈے ڈھائی روپے فی درجن، مرغی کا گوشت ساڑھے 4 روپے، دال ماش ایک روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 68 روپے مہنگاہوا، اس کے علاوہ چاول، پیاز اور چھوٹا گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔