پچھلے کافی دن سے کورونا کی وبا میں مبتلا شاہ محمود قریشی کی صحت کے حوالے سے نئی خبر آ گئی کورونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں داخل کردیا گیا ہے . ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی
جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ مجھے بخار تھا اور میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے .وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دوں گا.شاہ محمود قریشی نے پوری قوم سے دعائوں کی اپیل کی ہے . واضح رہے اس سے قبل ملک کی اہم شخصیات بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں، جن میں سے کچھ لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں
اور باقی ابھی بھی آئسولیشن میں ہیں.اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اپنی فیملی کے ہمراہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم قرنطینہ میں کچھ روز گزارنے کے بعد وہ بھی صحت یاب ہوچکے ہیں.اس سے قبل قائد حزب اختلاف شہباز شریف، وزیر ریلوے شیخ رشید رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا
جبکہ سب سے پہلے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے.اس کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ایم کیو ایم کے رہنما و وفاقی وزیر امین الحق کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔