ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل


بارش اللہ کی رحمت ہوتی ہے لیکن سائنس دان آج کل مصنو عی بارش برسانے والے بادل پیدا کر رہے ہیں جن سے کسی بھی جگہ اپنی مرضی سے بارش بر سائی جاسکتی ہے ۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں بارش برسانے والا نیا سسٹم رات گئے لاہور میں داخل ہوگیا ہے . جس کے باعث صوبائی دارلحکومت میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو جائے گا

اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقعہ ہوگی .محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز موسم گرم اور حبس زدہ رہا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. جبکہ ملک بھر میں ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب،اسلام آبا د،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

.اس دوران کشمیر، خطۂ پوٹھوہار اورشمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش متوقع ہے.اتوار کے روز خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آبا د،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. اس دوران کشمیر، خطۂ پوٹھوہار اورشمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش متوقع ہے.گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی

. سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر ): پنجاب : اسلام آباد ( سید پور 39، گولڑہ 25، زیرو پوائینٹ 18، بوکرہ 10، ائیر پورٹ 04)، جوہر آباد 22، راولپنڈی (شمس آباد 10، چکلالہ 05)،چکوال04، مری 01، خیبر پختونخوا: بالائی دیر 14، بنوں 07، ڈی آئی خان 03، کاکول 02، چراٹ 01، گلگت بلتستان: بونجی 02، کشمیر: راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی. آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دادو48،موہنجوداڑو 47، بہاولپور اور رحیم یار خان میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔