شاہ محمود قریشی کورونا کے شکار ہو گے


شیخ رشید اورشاہد آفریدی کے بعدپاکستان کی ایک اور نامور شخصیت کا کورونا کاٹیسٹ پوزیٹیو آگیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں ، اس حوالے سے انہوں نے تصدیق کی ہے ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوپہر میں ان کو معمولی سے بخار محسوس ہوا

جس کے بعد فوری طور پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا

کہ وہ خود کو توانائی سے بھرپور محسوس کررہے ہیں اور اپنی ذمے داریاں گھر سے سرانجام دیتے رہیں گے.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔