پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری جیسے جیسے ترقی کر رہی اداکاروں تب سے کوئی ناکوئی اداکارہ کسی غلط کام میں ملوس اخبار کی سرخیوں میں نمائا نظر آتی ہیں سوشل میڈیا پر اداکارائیں اپنے لباس اور دیگر وجوہات کی بناءپر صارفین کے نشانے پر رہتی ہیں . گاہے کوئی اداکارہ ان ٹرولرز کو جواب بھی دے دیتی ہے لیکن معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین اپنے ٹرولرز کو سبق سکھانے میں گزشتہ روز تمام حدیں پار کر گئیں
اور ایسی بات کہہ دی کہ ایک ہنگامہ برپا ہو گیا .ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک برانڈز بھی لانچ کیا ہے اور ان کے مداح اور ٹرولرز ان سے میک اپ کی اشیاءبھی مانگتے ہوں گے
.ان مداحوں اور ٹرولرز کو جواب دیتے ہوئے نادیہ حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ”خدا کے واسطےکچھ شرم کرو. مفت میک اپ آئٹمز کی ’بھیک‘مت مانگو.“اداکارہ و ماڈل نے اس پوسٹ میں جس طرح کے الفاظ استعمال کیے وہ ان کے مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھائے اور وہ انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں. لائبہ نامی ایک لڑکی نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”اس کے الفاظ اور روئیے پر غور کریں
. بہت مایوس کن. میں اسے ابھی ان فالو کر رہی ہوں. ایسے لوگ فالوورز اور شہرت کے مستحق نہیں ہیں. ہر کسی کو اسے ان فالو کر دینا چاہیے.“عمائمہ حسام نامی لڑکی نے لکھا کہ ”وہ دن دور نہیں جب تم کسی سے بھیک مانگو گی اور تمہیں خالی ہاتھ لوٹا دیا جائے گا. اس کو مکافات عمل کہتے ہیں.“اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔