پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا


پاکستان کی کورونا سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بڑ ا دھچکا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ جولائی 2020 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کر دیا ہے

جس کے بعد گھریلو سلنڈر 1298 روپے کی جگہ 1345روپے اور کمرشل سلنڈر 4995 روپے کی جگہ 5175 روپے ہوگیا۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا تھا

کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرکے ایس ایس جی سی (SSGC) حکومت کو بدنام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس جی سی کمپنی کے بورڈ کو تحلیل کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے

، وزیراعظم عمران خان اور وزارتِ پیٹرولیم سے درخواست ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کو کم رکھنے کے لیے حکومت کو ایل پی جی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینا پڑے گا، غریب صارفین ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے متاثر ہوتے ہیں۔۔اس بارے میں کیا کہتے ہیں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں