کرونا وائرس نے ایک اور جان لے لی


کرونا کا پھیلائو ملک میں کم نہ ہو سکا ۔ رہنما پی ٹی آئی و معروف سماجی شخصیت میاں اخلاق احمد گڈو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں، وہ کچھ دنوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ روز چل بسے۔سابق خطیب مسجد داتا دربار، علامہ مقصود احمد قادری نے منٹ سٹاپ داروغے والا میں انکی نماز جنازہ پڑھائی

جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں رہنما پی ٹی آئی جمشید اقبال چیمہ، چیئر مین پیاف نعمان کبیر، طارق ثنا باجوہ، مولانا عاصم مخدوم، علامہ اصغر عارف چشتی، مولانا ضیاءالدین، علامہ عبدالمصطفی چشتی، پیر حفیظ اظہر ، شعیب الرحمن قاسمی،میاں خرم، میاں ہارون، میاں انیس، ملک غلام یوسف، ملک ریاض، ملک عامر، میاں معراج، تنویر اکرم جٹ میاں وحید افضل، میاں طاہر ممتاز، چودھری جاوید، پرویز چیمہ، مہر عارف محمود بھٹی، میاں طارق، حاجی امداد حسین ، حاجی امیر خان اور میاں وحید افضل سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

مرحوم کی رسم قل آج بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ منٹ سٹاپ داروغے والا میں ادا کی جائے گی۔ میاں اخلاق احمد گڈو شالیمار ٹائون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت تھے۔ انہوں نے 2002 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست اور 2008 میں قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔