پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں


وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 25 روپے 58 پیسے تک بڑھنے امکان ہے جس کی سفارش تیار کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 25روپے 58پیسے فی لٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے فی لٹر اضافہ ہونے کا امکان ہے،

مٹی کا تیل بھی 23روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 84 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہوجائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری تیار کر لی گئی

جبکہ فیصلہ کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔