مشہوراداکارہ نے شوبز چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی


شوبز کوخیرآبا دکہنے والی اداکارہ عائشہ خان کی نئی تصاویر سامنے آگئی۔مزاحیہ اور رومانوی پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی میں کبریٰ کا کردار ادا کرنے والی سابق اداکارہ عائشہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا۔

عائشہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ اپنے شوہر میجر عقبہ ملک کے ہمراہ ہیں اور اُن کی بیٹی بھی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ خان دو برس قبل اپریل میں میجر عقبہ سے ازدواجی بندھن میں بندھی تھیں، شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا

۔مزید پڑھیں: سابق اداکارہ عائشہ خان کے ہاں ننھی پری کی آمدگزشتہ برس نومبر میں اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ماہ نور رکھا۔سابق اداکارہ کے گھر ننھی پری کی آمد کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئی تو ان کے چاہنے والوں نے عائشہ خان و میجر عقبہ کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کی

ااور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔خیال رہے کہ سنہ 2003 میں ڈرامہ سیریل ’تم یہی کہنا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی عائشہ خان نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں‌ کا لوہا منوایا تھا۔اس بارے میں کیا کہتے ہیں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں