ندا یاسر کے لئےکوویڈ 19 کا سب سے تکلیف دہ لمحہ کونسا تھا؟


پاکستان کی نامورمیزبان و اداکارہ ندا یاسر، ان کے شوہر اداکار یاسر نواز اور ان کی بیٹی صلہ میں پچھلے ماہ کوروناکا انکشاف ہوا ، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔میزبان و اداکارہ ندا یاسر، ان کے شوہر اداکار یاسر نواز اور ان کی بیٹی صلہ میں گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

قرنطینہ کے دوران خبریں وائرل ہوئیں کہ ندا یاسر کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی ہے اور انہیں انتہائی آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔تاہم ایسی خبریں وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ ان کی طبیعت خراب نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ہسپتال منتقل ہوئی ہیں۔ندا یاسر کے دوسرے ٹیسٹ میں 15 جون کو ان کا ٹیسٹ منفی آیا اور انہوں نے اسی دن ہی ٹی وی پر اپنا مارننگ شو شروع کردیا اور اپنے مارننگ شو میں تفصیلی طور پر بتایا کہ انہیں کس طرح کورونا لگا اور اس وقت ان کی حالت کیا تھی۔اداکارہ نے پروگرام کے آغاز میں ہی بتایا کہ سب سے پہلے ان کے شوہر یاسر نواز بیمار پڑے اور انہیں شدید بخار ہوا تو انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا مگر ڈاکٹر نے بھی ابتدائی طور پر بتایا کہ یاسر نواز کو سخت گرمی کی وجہ سے بخار ہوا ہوگا-ندا یاسر نے بتایا کہ جس دن ان کے شوہر کو بخار ہوا تھا، اس دن وہ اداکار نوید رضا اور علیزے شاہ سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے لیے کوئی سائٹ دیکھنے گئے تھے

۔ندا نے بتایا کہ سائٹ دیکھ کر آنے کے بعد یاسر نواز کو شدید بخار ہوا اور وہ ڈاکٹر کے پاس گئے مگر انہوں نے کہا کہ انہیں گرمی کی وجہ سے بخار ہوا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اُن کی بیٹی صلہ کو بھی بخار ہونا شروع ہو گیا تھا-میزبان نے بتایا کہ سائٹ دیکھ کر آنے کے تین دن بعد نوید رضا نے فون کرکے بتایا کہ انہیں بھی بخار ہوا تھا اور انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ندا نے بتایا کہ کورونا کا سن کر یاسر نواز بہت پریشان ہوگئے اور پھر وہ تمام اہل خانہ سمیت ٹیسٹ کروانے چلے گئے اور بعد ازاں ٹیسٹ میں صرف میاں بیوی اور ایک بیٹی میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ جس دن ان کا ٹیسٹ کا نتیجہ آیا، اس دن بھی انہوں نے اپنا مارننگ شو کیا اور جب انہیں یاسر نے بتایا کہ ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تو انہیں یقین ہی نہیں آیا،

کیوں کہ ان میں ایسی کوئی علامات نہیں تھیں جبکہ ان کے شوہر میں کافی شدید علامات تھیں بیٹی میں معمولی علامات تھیںاداکارہ کے مطابق کورونا کی تشخیص کے بعد یاسر نواز پریشان ہوگئے اور کہتے رہے کہ اگر ہمیں کچھ ہوگیا تو ہمارے بچوں کا کیا ہوگا اور ان کی ایسی باتوں سے مجھے بھی ذہنی پریشانی ہونے لگی-ندا یاسر قرنطینہ کے دنوں کا احوال بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور وہ اپنے 5 سالہ بیٹے سے دور رہنے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ ان پریشانیوں سے بچنے کے لئے ہی کہتے ہیں کہ غیر ضروری باہر نہ جائیں گھر میں رہیں-اداکارہ و میزبا نے بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دن تک گھر کے اوپر والے حصے میں قرنطینہ کردیا تھا جب کہ کورونا نیگیٹیو والوں کو گھر کے نچلے حصے مین رکھا گیا ان کا چھوٹا 5 سالہ بیٹا جو ان کے ساتھ سوتا تھا اور جب وہ کسی وجہ سے روتا تھا تو وہ چاہتے ہوئے بھی اپنے بچے کو گلے نہیں لگا سکتی تھیں اور ان سے ملنے کے لیے روتی تھیں-ندا نے کہا کہ آپ پوری دنیا سے دور رہ سکتے ہیں لیکن پنی اولاد سے جن کو آپ کی ضرورت ہوتی ہے جن کو ماں کا لمس چاہیئے ہوتا ہے ان سے دور رہنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہوتا ہے جیسے کہ میرے ساتھ ہوا میں اپنے بچے کو کسی بھی صورت میں ہاتھ نہیں لگا سکتی تھی

-ندا نے کہا یہ بہت مشکل وقت تھا لیکن اللہ کا شکر ہے گزر گیا- انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دعائیں دیں لیکن کچھ نے بددعائیں بھی دیں کسی نے کہا کہ یہ ڈرامہ ہے پیسے لے کر یہ کہہ رہے ہیں ہاں شو میں آتے تھے کام کرنے آتے تھے اچھا ہوا تو کسی نے کچھ کہا یہ کہتے ہوئے ندا یاسر آبدیدہ ہو گئیں کہا کہ ان باتوں نے میرا بہت دل دکھایا- ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بہت کوگوں نے دعائیں دیں اور ہمارا ساتھ دیا جس پر ہمیں لگا کہ ہم دنیا میں اکیلے نہیں ہیں ہمیں ڈھارس بندھی-اور شاید ان کی دعاؤں کی وجہ سے یہاں کھڑی ہوں-دوسری جانب ندا یاسر نے صحت یابی کے بعد مارننگ شو شروع کرنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنے سیٹ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور لوگوں کو دکھایا کہ کس طرح شوٹنگ کے دوران سب لوگ ایک دوسرے سے دوری پر ہیں اور کس طرح ان کی ٹیم نے تمام حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیںویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے کیمرا مین نہ صرف ایک دوسرے سے دور کھڑے ہیں بلکہ انہوں نے حفاظتی لباس بھی پہن رکھا ہے جب کہ اسٹوڈیو میں ایک شخص کو اینٹی انفیکشن اسپرے بھی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےایک طرف جہاں ندا یاسر نے اپنے اسٹوڈیو میں حفاظتی انتظامات کی ویڈیو شیئر کی دوران پروگرام ان کی ٹیم تو حفاظتی تدابیر اپناتی ہیں لیکن ندا یاسر ماسک بھی نہیں پہنتی۔آپ لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہیں کمنٹس میں ضرور بتائیں ۔