شائستہ لودھی نے اپنی زندگی کی اہم حقیقت سے پردہ اٹھایا ۔شائستہ لودھی نے کئی سال مارننگ شو کی دنیا پر راج کیا شوبز میں قسمت آزمانے کے بعد شائستہ اب اپنا کلینک چلارہی ہیں شائستہ لودھی شوبز کیرئیر کے دوران ہی شوہر سے علیحدہ ہوگئی اور طلاق کے کچھ سال بعد انہوں نے اپنے کزن سے شادی کرلی۔
شائستہ لودھی نے ایک شو میں ثمینہ پیرزادہ کو دئیے گئے ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے اپنی پہلی شادی ، طلاق اور دوسری شادی کے بارے میں بات کی۔شائستہ نے بتایا کہ ان کا سابقہ شوہر ایک بہت اچھا شخص اور بہت اچھا باپ تھا۔
زندگی میں بعض اوقات کچھ خاص مراحل آتے ہیں جب دو اچھے لوگ ایک دوسرے کا مقابلہ نہیں کرسکتے تھے۔اپنے موجودہ شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شائستہ نے بتایا کہ ان کے موجودہ شوہر کا نام عدنان ہے ، جو ان کا کزن بھی ہے ، ان کا شوہر بچپن سے ہی مختلف تھا۔شائستہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی اس سے شادی کرنے کا نہیں سوچا ، حقیقت میں وہ ان کی شادی کے لئے لڑکیاں ڈھونڈتیں تھیں-شائستہ نے کہا کہ جب ان کے چچا اور والد نے یہ مشورہ دیا تو وہ عدنان سے شادی کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے بچوں کے لئے بھی اسے قبول کرنا آسان تھا ،تاہم ایڈجسٹمنٹ زیادہ مشکل نہیں تھا۔شائستہ کا خیال ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں کچھ اچھا کیا ہے جس کی وجہ سے ان کو اتنا پیار کرنے والا جیون ساتھی ملا اوہ فیصلے سے ان کے بچے بھی خوش ہیں۔دوستو امید ہے ۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔