ڈولفن نے آخر پکڑ لیا


کیا ہمارے شہر میں عورت راہ چلتے محفوظ نہیں ۔ لاہور انجان عورت کے ساتھ راہ چلتےشخص کی نازیبا حرکات کرنےپر ڈولفن پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں واقع دل کوشہ کالونی میں پیش آئے واقعے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص ویران گلی میں اکیلے جاتی خاتون کو نامناسب انداز سے چھوتے ہوئے فرار ہو جاتا ہ

ے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خاتون اپنے ساتھ ہونے والی فحش حرکت پر پریشان دکھائی دیتی ہیں۔ملزم کی جانب سے انجان عورت کے ساتھ اس شرمناک حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور ملزم کو پکڑنے اور سخت سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ ڈولفن سکواڈ لاہور نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

اور اس کے خلاف 19 جون کو مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے پولیس ایسے جرائم کے خلاف ایکشن لینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ویڈیو دیکھیں ۔