شرجیل میمن نے اہلیہ کو کیا تحفہ دیا


غریب عوام کے ان امیر سیاستدانوں کے کیا کہنے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی اہلیہ نے انہیں سالگرہ پر عالیشان گھر گفٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کی اہلیہ صدف میمن نے انہیں سالگرہ پر نیا پرتعیش گھر گفٹ کیا ہے جسے شرجیل میمن کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔اس موقع پر شرجیل میمن کی اہلیہ شرجیل میمن کو یہ کہتے نظر آتی ہیں کہ شکر الحمدللہ کہو۔اللہ ہمیں یہ خوشیوں کے ساتھ نصیب کرے۔شرجیل میمن کی اہلیہ نے گھر کے اندرونی مناظر بھی دکھائے

اور کہا کہ یہ میری طرف سے شرجیل میمن کے لیے تحفہ ہے۔شرجیل میمن کی اہلیہ کہتی ہیں کیا آج آپ کی 45 ویں سالگرہ ہے جس پر شرجیل میمن کہتے ہیں کہ ان کی 46 ویں سالگرہ ہے۔اجس پر صدف میمن کہتی ہیں کہ اگر آپ 46 کے ہیں تو میں 40 کی ہوں جس کا مطلب ہے کہ آپ مجھ سے چھ سال بڑے ہیں۔ویڈیو میں شرجیل میمن بھی کافی خوش دکھائی دیتے ہیں۔ویڈیو پر کچھ صارفین نے تنقید بھی کی ہے اور کہا کہ یہ گھر دراصل شرجیل میمن کا ہی ہو گا جو کہ انہوں نے کرپشن کے پیسوں سے بنایا ہو گا جب کہ اسے اہلیہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کر کے نیب اور دیگر اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ شرجیل میمن کی اہلیہ نے اسے یہ گھر گفٹ دیا ہے-

ان کا پرانا طریقہ ہے کہ لوٹ ہوئے پیسے بیوی کے اکاؤنٹ میں ڈلواکر وائیٹ کرتے ہیں- یہ گھر اصل میں ہمارے پیسوں سے خریدا گیا ہے-واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایسا دیکھا گیا ہے کہ بچے سیاستدانوں کو یا پھر سیاستدان بچوں کو کوئی نہ کوئی مہنگا تحفہ دے رہے ہوتے ہیں۔نواز شریف کی جانب سے بھی بچوں کو تحائف دینے کی خبریں سامنے آئیں تھیں،دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی ۔کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔