ایک طرف وبائیں دوسری طرف زلزلے ، اللہ خیر کرے ہمارے گناہ کس کس انداز میں ہمارے سامنے آ رہے ہیں اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔مانسہرہ ،نوشہرہ، مردان ،وادی تیرہ اور شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔جبکہ گہرائی 112 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔لوگ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہرآ گئے۔ لوگوں کے درمیان شدید خوف و حراس پایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تو وہ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اس کے علاوہ صوابی اوراس کے گردنواح میں بھی زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔آپ کے شہر میں زلزلہ آیا کمنٹس میں ضرور بتائیں