کرونا پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا


کرونا وائرس جیسی بھی وباء ہے لیکن اس کی وجہ سے بہت سے لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں لیکن یہ قوم اس مسلئے کو سیریس لینے کی تیار نہیں ۔،مارکیٹوں میں رش اسی طرح ہے کوئی تبدیلی نہیں آئی ، اور لوگوں میں ابھی تک یہی بحث چل رہی ہے کہ کرونا حقیقت ہے یا ایک ڈرامہ ، برطانیہ کے معروف امپیریل کالج نے اپنے حالیہ منصوبے میں پاکستان میں کورونا سے متعلق حیران کن تخمینے دیتےہوئے انکشاف کیا ہے

کہ اگست 2020 کی وسط تک پاکستان میں یومیہ کم از کم 80 ہزار اور زائد سے زائد ڈیڑھ لاکھ تک افراد وبا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔الگورتھم تخمینوں میں بھی پاکستان میں اگست میں کورونا کی وبا کے عروج پر پہنچنے کے تخمینے لگائے گئےہیں اور 10 اگست 2020 کو سب سے زیادہ یعنی 77 ہزار تک اموات ہوں گی۔الگورتھم چارٹ میں بتایا گیا ہے

کہ پاکستان میں جنوری 2021 تک کورونا تقریبا ختم ہوچکا ہوگا، تاہم اس وقت ملک میں 22 لاکھ سے 23 لاکھ کے درمیان لوگ وبا کے باعث مر چکے ہوں گے۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم خود احتیاط کر لیں کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ حکومت کے لئے صرف آپ ایک نمبر ہیں جبکہ آپکی فیملی کے لئے آپ کل اثاثہ ہیں ، دوستو کیساتھ اس پوسٹ کو شئیر کریں اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار بھی ضرور کریں ۔