کرونا وائرس نے مسلم لیگ کے اراکین کو بھی نہ چھوڑا


مسلم لیگ ن مکے اراکین مسلسل کرونا کا شکار ہو رہے ہیں کل خبر تھی کہ شہباز شریف کی اہلیہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں ہیں اور آج یہ خبر آ گئی ، اللہ رحم کرے ملک پاکستان پر جہاں تیزی سے کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن عوام کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی دوست محمد فیضی کورونا کے بارے میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد فیضی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کلفٹن کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے ،جہاں ان کا کورونا کے باعث انتقال ہو گیا۔پارٹی رہنماؤں نے دوست محمد فیضی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور بلند درجات کی دعا کی ہے

وہ سندھ کے نگران وزیر بھی رہ چکے ہیں۔دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اکمل مرزا کووونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے۔اکمل مرزا راولپنڈی میں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات تھے۔انہیں چند روز قبل ہی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔اکمل مرزا بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند روز سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔گذشتہ ہفتے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت نکلا۔ اب تک پاکستان کے کئی اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی سینیر رہنما وبائی مرض کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ قبل ازیں 8 جون کو ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ایک دن کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 7 ہوگئی تھی۔ بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، ان کی والدی طاہرہ اورنگزیب، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چوہدری، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سید فیض الحسن، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ان تمام رہنماوں کو خود کو فوری قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، شہریار آفریدی، ابرار الحق اور دیگر کئی سیاسی رہنما اور اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔