شیخ رشید بار ہا کہہ چکے ہیں کہ ان کا ٹوئٹر اکائونٹ عاصم چلا رہا ہے ۔ آج عاصم کے حوالے سے ایک انتہائی اہم خبر آ گئی ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والا سید عاصم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا سید عاصم کی وفات پر انتہائی دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا ہے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سید عاصم کا تعلق کراچی سے تھا وہ ایک دیانتدار، محنتی اور مخلص ساتھی تھا،
عوامی مسلم لیگ اور میرے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تشہیر کے لئے سید عاصم کی خدمات قابل تحسین ہیں،عاصم کی ذاتی دلچسپی ،محبت اور خلوص سے میرے ٹویٹر فالورز کی تعداد پچاس لاکھ سے اوپر پہنچ گئی۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس کی خطائوں کو معاف فرما کر اس کی بخشش فرمائیں ، یا د رہے کہ شیخ رشید ان دنوں خود بھی کرونا کے باعث ہسپتال میں ہیںاور ان کی حالت بھی انتہائی تشویش ناک ہے ۔