خدا کیلئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کریں


میو ہسپتال میں کیا ہو رہا ہے ۔ یہ پیغام ضرور دیکھیں اور دوستوں کیساتھ شئیر کریں ۔ ہسپتال لاہور میں زیر علاج کرونا مریضوں کا عوام کے نام خصوصی پیغام، ان کا کہنا ہے کہ خدا کیلئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کریں، سنا مکی کا استعمال ترک کر دیں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی بات سنیں ان کا احترام کریں، یہ ہر ممکن طور پر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پھیلاو کے بعد جہاں دنیا بھر میں ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر خود کو لوگوں کیلئے پیش کیا، ویسے ہی پاکستان کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے قربانی دینے سے پیچھے نہ رہے۔تاہم کچھ روز سے سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

جبکہ کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو بھی ان عناصر کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج کرونا وائرس کے 2 مریضوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عوام سے خصوصی اپیل کی ہےان مریضوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور اس بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔خاتون مریض کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اپنی زندگی سے پیار ہے تو ڈاکٹرز کی بات سنیں ان کی ہدایات پر عمل کریں۔ ہم لوگ ڈاکٹرز کی نہیں بلکہ اپنی غفلت کی وجہ سے بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ میں جب سے ہسپتال میں داخل ہوئی ہوں ڈاکٹرز اور طبی عملہ نے میرا ہر طرح سے علاج کیا ہے خیال رکھا ہے۔ خدارا ڈاکٹرز جس جس طرح ہمیں ہدایات دے رہے ہیں،

ان کی بات سنیں، ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہے، اللہ نے ان ڈاکٹرز کو ہمارے لیے مسیحا بنا کر بھیجا ہے۔جبکہ ایک اور مریض کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹرز کا احترام کیا جائے۔ یہ ڈاکٹرز ہی اپنی جانوں کی پرواہ نہ کر کے ہمارا علاج کر رہے ہیں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ خود سے کسی بھی دوا یا ٹوٹکے کا ہرگز استعمال نہ کریں۔ علاج کیلئے صرف اور صرف ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ خاص کر سنا مکی کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ ڈاکٹرز کی اجازت کے بنا سنا مکی کا استعمال نہ کیا جائے ورنہ اس کے استعمال سے آپ کی حالت بہت زیادہ خراب ہو جائے گی۔ سنا مکی کے استعمال سے آپ کو بار بار موشن آئیں گے اور پھر آپ اٹھنے کے بھی قابل نہیں رہیں گے۔ اس لیے خود سے ادویات اور ٹوٹکوں کے استعمال کی بجائے صرف ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائے۔اس ویڈیو کو دوستوں کیساتھ شئیر ضرور کریں ۔ کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی ضرور کریں ۔