نواز شریف کے حوالے سے اہم نیوز


نواز شریف کے ستارے مسلسل گردش میں ہیں اب ایک نئی خبر سامنے آئی ہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، مسلسل غیرحاضری پرنوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،عدالت نے آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ دیدیا گیااورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی آئندہ سماعت میں پیشی سے استثنیٰ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی ،نوازشریف کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا،سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ یوسف رضا گیلانی خود عدالت میں پیش ہوئے، نیب نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی،نیب نے کہاکہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کامکمل ریکارڈحاصل کرلیا،عدالت نوازشریف کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دے،

نیب نے کہاکہ نوازشریف کی طلبی کیلئے بیرون ملک اخبارمیں اشتہاردیاجاسکتاہے،نوازشریف ایون فیلڈاپارٹمنٹس میں رہائش پذیرہیں۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بار بار پیش ہونا مشکل ہے استثنیٰ دیا جائے ،کئی ارکان پارلیمنٹ کوکورونا کاشکار ہوچکے ہیں ۔سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے دوبارہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ،وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ آصف زرداری کراچی میں ہیں اور بیمار ہیں ،اگرآصف زرداری اسلام آئے تویہ کمرہ عدالت لوگوں سے بھر جائے گا ،کورونا کی موجودہ صورتحال میں آصف زرداری کو ذاتی حیثیت میں طلب نہ کیا جائے ،آصف زرداری نے پہلے بھی مقدمات کاسامنا کیاکہیں نہیں بھاگیں گے ۔

جج نے استفسار کیا کہ آپ کو آصف زرداری کاوکالت نامہ کہاں دستخط کرکے دیا؟،ہم ان کے جس پتہ پر سمن بھیجتے ہیں جواب آتا ہے، آصف زرداری یہاں موجود نہیں،ہمیں بھی وہ پتہ لکھ کر دیں جہاں آصف زرداری موجود ہیں ۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کاکراچی کاپتہ لکھ کر دے دیا،پراسیکیوٹر نیب سردار مظفرعباسی نے کہاکہ آصف زرداری کو ایک بار خود لازمی پیش ہونا پڑے گا ،آصف زرداری کو اب سمن نہیں وارنٹ بھیجیں ،جج نے کہاکہ ایک بار ان کے موجودہ پتہ پر سمن بھیج کر دیکھ لیتے ہیں،عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اور یوسف رضا گیلانی کو آئندہ سماعت سے حاضری سے استثنیٰ دیدیا،عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، مسلسل غیرحاضری پرنوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اورسماعت30 جون تک ملتوی کردی۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔