مبشر لقمان نے ایک ایسی ویڈیو شئیر کی ہے جس کے بعد آپ پربہت کچھ عیاں ہو جائے گا ، مبشر لقمان ویسے تو اپنی خبروں اور پیشن گوئیوں کی وجہ سے خبروں کی زینت رہے ہیں لیکں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ وبا کا خطرہ بڑھ گیا ہے،کیا سندھ اسمبلی بند ہونی چاہئے، متاثرہ اراکین اسمبلی کیا کرونا پھیلا رہے ہیں، سندھ میں لاک ڈاؤں کا پورے ملک میں ڈھنڈورہ پیٹنے والی حکومت خود سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہی، خدشہ کے پوری کی پوری سندھ اسمبلی وبا کی لپیٹ میں آ چکی ہے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے وبا کے خلاف اقدامات کرنے پر تعریفوں کے پل باندھے جاتے تھے، مراد علی شاہ خود بھی وفاقی حکومت کے خلاف لاک ڈاؤن کے حوالہ سے بڑے اچھل اچھل کر تنقید کرتے نظر آتے تھے اور شروع میں تو دعوے کئے گئے کہ سندھ میں تو پنجاب سے بھی زیادہ وبا سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے گئے،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وبا کے خلاف کام کرنے سے کہا جا رہا تھا کہ اس سے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ماضی کی تمام ناکامیاں اور نااہلیاں دھل گئیں،مگر اب یہ دھلے دھلائے سب سے زیادہ بیمار ی کا باعث بن رہے ہیں اور بیماری پھیلا رہے ہیں،یہ خطرہ پیدا ہو گیا کہ سندھ اسمبلی وبا کا نیا ایپک سنٹر نہ بن جائے، سندھ اسمبلی کے اجلا س سے قبل ایس او پیز کے تحت 50 فیصد سے زائد اراکین اور ملازمین کے کرونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ ملی ہی نہیں،اور کئی مثبت اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے، اب نیگٹو اراکین میں وبا کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اراکین سندھ اسمبلی کے وبا کے نمونے سندھ اسمبلی میں ہی لئے گئے،
مگر سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد بھی اراکین اور اسمبلی سٹاف کو رپورٹ نہیں ملیں،حیران کن طور پر ٹیسٹ رپورٹ نہ ملنے کے باوجود اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے،جس سے وبا دوسروں کو منتقل ہوا، اب پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، اب سندھ اسمبلی سیشن میں یہ شرکت کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی شاہانہ اشعر کو بھی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ دوران اجلاس ملی، سیکرٹری سندھ اسمبلی نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ اراکین اسمبلی اور اسٹاف کو ٹیسٹ کی رپورٹ ملی ہی نہیں، خدشہ ہے کہ اسمبلی اجلاس میں شریک دیگر اراکین اور ملازمین وائرس کا شکار نہ ہوں، اندازہ نہ لگائیں 50 فیصد اراکین کے ٹیسٹ ہوئے اور کئی کی رپورٹ نہیں ہوئی، جبکہ باقی 50 فیصد کے ٹیسٹ ہی نہیں ہوئےان کو مزید کیا کہنا تھا آپ دیکھیں اس ویڈیو میں دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہا رکریں اور ویڈیو دیکھیں ۔