روبینہ اشرف کی اب طبیعت کیسی ہے ؟


کرونا وائرس کا شور ہر طرف ہے اس سے متاثرہ افراد کی تعداد دن ببدن بڑھتی جا رہی ہے ۔ اب تو عوام سے نکل کر یہ مشہور ستاروں اور سیاستدانوں میں بھی جانے لگ گیا ہے ۔ ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی صحت بہتر ہورہی ہے، ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔روبینہ اشرف کی طبیعت خراب ہونے پرانہیں دو روز قبل کلفٹن کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایڈمٹ کیا گیا تھا جہاں وہ کورونا وارڈ میں زیر علاج ہیں۔انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔روبینہ اشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ کی صحت بہتر ہورہی ہے

اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ انہیں جلد صحت یاب کرے اور جتنے مسلمان اس بیماری کا شکار ہیں ان کو جلد صحت یابی ملے ۔ دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی ضرور کریں اور دوستوں کیساتھ شئیر بھی ضرور کریں ۔