فیصل آباد میں کرونا آگاہی مہم کا انوکھا انداز


ہم پہلے بھی اس بارے میں بار ہا بات کر چکے ہیں کہ کرونا وائرس مسنوعی ہے یا قدرتی جو بھی وبا ء ہو لیکن یہ حقیقت ہے اس سے کئی جانیں جا چکی ہیں ۔ لیکن پاکستانی عوام یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہے ۔ فیصل آباد کی انتظامیہ کی طرف سے انکوکھا اقدام سامنے آیا ہے ۔ فیصل آباد میں ماسک نہ پہننے پر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو سزا دینے کے لئے انوکھا اور خطرناک طریقہ اختیار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو کرنٹ کے جھٹکے دیے گئے ہیں۔

فیصل آباد میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو الیکٹرک شاک گن سے جھٹکے دینا شروع کر دیے ہیں جبکہ ماسک نہ پہننے والوں پر خلاف ورزی کرنے والوں کو شدید گرمی میں آدھا گھنٹہ دھوپ میں کھڑا کر کے سزا دی جاتی ہے۔ملک کے بڑے شہروں میں لوگ کورونا کے خوف کو بالاتر رکھتے ہوئے ہوئے ماسک پہنے بغیر گھروں سے باہر نکل جاتے ہیں۔

جب کہ انتظامیہ کی جانب سے بار بار شہریوں کو کہا جا رہا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ماسک پہننا ضروری ہے۔تاہم شہریوں کی جانب سے شدید لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کے بعدانتظامیہ زور دست بھی اس پابندی پر عمل درآمد کرنے کے لیے شہریوں پر تشدد بھی کر رہی ہے مگر شہری کوئی نہ کوئی بہانہ گڑھ لیتے ہیں۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔