پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اس وقت ایک اضطراب کی کیفیت سے گزر رہی ہے کیونکہ وہ نہیں جانتی اب کیا کیا جائے ، کہیں منہ چھپانے کے لئے جگہ بھی نہیں مل رہی ۔اور اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو بہت جلد دوسری پارٹیوں کا نمبر بھی آ جاے گا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر سنگین ترین الزامات لگاونے والی امریکی خاتون سنتھیارچی کے خلاف معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان بھی میدان میں آگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ایک پوسٹ میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ “مس سنتھیارچی یہ می ٹو تماشا بند کرو،
اگر آپ نو سال قبل ریپ کا شکار ہوئی تو اس کا اظہار اب کیوں کیا جارہاہے؟ کیا اب آپ حاملہ ہوگئی ہیں؟خلیل الرحمان قمر کے ٹویٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی آرا پیش کیں۔ایک شخص کا کہنا تھا “خلیل صاحب فرض کریں کہ وہ سچ بول رہی ہے ، اور اس وقت کسی بھی وجہ سے خاموش رہی ، تو کیا اسے اب بھی خاموش ہی رہنا چائیے ؟؟”ایک اور لڑکی نے کہا ” انویسٹیگیشن ہونی چاہیے اس معاملے کی ۔
پیپلز پارٹی کے کرتوت سب جانتے ہیں ۔ حیرت ہے لوگ اتنی جلدی کیسے بھول گئے ایان علی کو. اور اس کسٹم آفیسر کو جسے پیپلز پارٹی نے مروادیا تھا ایان علی کو بچانے کے لیے”دوستو پیپلز پارٹی ہو یا کوئی اور پارٹی یہ صرف اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے البتہ عوام سے ان کا تعلق صرف اتنا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں بے وقوف بنا کر یہ اقتدار میں آتے ہیں اور پانچ سال عوام جو جی بھر کے کھاتے ہیں اور اپنی مدت پوری کر کے چلے جاتے ہیں امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں