جج صاحب کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


کرونا نے ہر طرف اپنے پنجے گاڑھنا شروع کر دئیے ہیں اور کچھ ہی دن میں یہ وبا جتنی تیزی سے پھیلنا شروع ہوئی ہے کہ اس کو کنٹرول کرنا مشکل نظر آرہا ہے ۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا . کورونا وائرس نے سپریم کورٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے .جسٹس امین الدین خان بینچ نمبر ٹو کا حصہ تھے. دوسری جانب سپریم کورٹ کے ملازم ظفر اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ بھی قرنطینہ ہوگئے جب کہ سپریم کورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں.

دوسری جانب چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہیں. بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک افسر نے ڈان کو بتایا کہ چیف جسٹس کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں. ان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس گھر سے ہی اہم عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے.واضح رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ میں کورونا کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے میں بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر میں متعدد اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں.

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی البتہ چند دن قرنطینہ میں رہنے کے ان کے ٹیسٹ منفی آگئے تھے. گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں. اسی روز بلوچستان اسمبلی کے رکن اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے. چند دن قبل مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں امیر مقام اور نہال ہاشمی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی.دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں اور دوستوں کیساتھ شئیر کرنا نہ بھولئے ۔