اجلاس میں شرکت کرنے والی رکن اسمبلی کا کرونا ٹیسٹ مثبت


کرونا کا وجود ہے یا نہیں یہ ایک مصنوعی وباء ہے یا قدرتی یہ الگ بحث ہے لیکن اس کی وجہ سے لوگوں میں جو خوف وہراس پایا جاتا ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی ۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رکن شاہانہ ارشد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا . نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکن اسمبلی اجلاس میں شریک تھی کہ اسی دوران انہیں‌ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ دی گئی .رپورٹ کے مطابق شاہانہ ارشد کو درمیان اجلاس میں ٹیسٹ کی رپورٹ دی گئی مثبت تھی، کرونا کی تشخیص ہوئی تو خاتون رکن اجلاس کو فوراً چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئیں. خاتون رکن اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے.

یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کے تمام اراکین کے کرونا ٹیسٹ ہوئے تھے جن میں سے 12 ممبران کی رپوٹس مثبت آئیں جبکہ صوبائی وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ تین روز قبل کرونا سے انتقال کر گئے ہیں. گزشتہ روز ہونے والے اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن اسمبلی نے وزیر صحت کے دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اگر سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت اتنی اچھی ہے تو زرداری اور وزرا نجی اسپتالوں میں کیوں زیر علاج ہیں. گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی شاہانہ اشعر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں.

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کے مطابق شاہانہ اشعر میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، شاہانہ اشعر نے 2 روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا. ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی شاہانہ اشعر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے. دریں اثنا صوبائی وزیر اویس شاہ کا کہنا ہے کہ اگر معزز خاتون رکن اسمبلی کا آج کورونا پازیٹو آیا ہےتو یہ خطرے کی بات ہے ۔ دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔