کرونا وائرس نے جہاں دنیا میں ہر جگہ پنجے گاڑھے ہیں وہاں پر ہی پاکستان بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔ اور پاکستان میں بہت سی نامور شخصیات کو بھی یہ اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی خوف وہراس دیکھنے میں آیا ہے ۔ دوسرا میڈیا نے جس انداز میں لوگوں میں خوف کی کیفیت کو اجاگر کیا ہے اس کی وجہ سے لوگوں شروع میں تو گھروں سے نکلتے ہوئے بھی کتراتے تھے ۔
لیکن آہستہ آہستہ یہ خوف حکومت اور عوام دنوں میں سے ہی کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ٹی وی کی دو سینئر آرٹسٹ اور ڈائریکٹر روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد دونوں آئسولیشن میں چلی گئی ہیں . ذرائع کے مطابق دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند دن سے خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت نکل آیا .
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ندایاسر اور انکے شوہر یاسر اور بیٹی بھی کرونا کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ اداکارہ علیزے شاہ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے. اسکے علاوہ گلوکار ابرارالحق بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں. اسکے علاوہ اداکار نویدرضا میں بھی کچھ روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے.دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں اور دوستوں کیساتھ بھی شئیر ضرور کریں ۔