آسمان بھی بدلتا ہے رنگ کیسے کیسے ، بے شک جوانی اور پیسا صدا رہنے والا نہیں ہے ، جن اداکارائوں کو کبھی ایک جھلک دیکھنے کے لوگ ترستے تھے آج وہ کن حالات میں دیکھ کر واقعی آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گئی ، اس کی وجہ جانتے ہیں کیا ہے ۔ اس کی وجہ صرف اور صرف ایک ہے کہ جب وقت انسان پر ہوتا ہے تو انسان غرور اور تکبر میں بہت زیادہ آگے نکل جاتا ہے ۔اگر اس وقت انسان عاجزی اختیار رکھے تو ایسے وقت میں انسان کو اتنا گرنا نہیں پڑتا ۔
نرما
سے گیارہ سال پہلے ڈیفینس کے ایک عالیشان گھر میں نوکروں کی فوج کے ساتھ زندگی کو شاہانہ انداز میں گزارنے والی نرما آج کسی کو یاد بھی نہیں…جن کے گھر داخل ہونے والا اس گھر کی شان و شوکت کو دیکھ کر ہی کہیں کھو جاتا تھا…لیکن گھر میں داخل ہوتے ہی سامنے آتے تھے ایک بدمعاش قسم کے صاحب جو نرما کے بھائی تھے…ایک خاتون جو ایک چھوٹے بچے کو سنبھال رہی ہوتی تھیں اور وہ نرما کی والدہ تھیں…اور وہ بچہ نرما کے بھائی کا تھا جس کے بارے میں نرما نے بتایا کہ اس کی ماں سے چھین کر گھر میں رکھ لیا گیا تھا…لیکن نرما ان سب باتوں سے انجان اپنی زندگی کی رنگینیوں میں گم تھیں…طویل وارڈ روب جس میں دنیا جہاں کے مہنگے ترین برانڈز کے کپڑے اور جوتے تھے…ایک جم گھر میں ہی موجود تھا …لیکن پھر اچانک منظر بدلا اور نرما کی زندگی سے کام کا وجود ہی مٹ گیا…ڈائریکٹرز نے کام دینا چھوڑا تو سگے بھائی نے گھر پر قبضہ کرلیا…ذرائع کے مطابق آج کل نرما کرائے کے ایک فلیٹ میں رہائش پزیر ہیں اور ڈائریکٹرز سے تعلق صرف اتنا ہے کہ کام مانگنے پر بھی نہیں مل رہا…ایک اور اطلاع کے مطابق نرما کو کچھ عرصے پہلے کاموں کی آفر بھی کی گئی لیکن انہوں نے انکار کردیا کیونکہ ان کے کچھ نفسیاتی مسائل چل رہے ہیں
لیلیٰ
لالی ووڈ کا ایک اور نام لیلیٰ بھی گزشتہ کچھ عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں…وہ دو سال پہلے تک اسکرین پر آئیں بھی تو اسکینڈلز اور الزامات کی زد میں…ایک خبر پھیلی کہ اداکارہ میرا کے بھائی سے فلمسٹار لیلیٰ کی منگنی ہوگئی ہے اور ایک مارننگ شو میں ان دونوں نے مل کر خوب رونق بھی لگائی لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس تھی…اداکارہ لیلیٰ کو نشے کی عادت نے اس حد تک اپنے گھیرے میں لے لیا تھا کہ وہ صبح شوز میں بھی اسی حال میں آجاتی تھیں اور دو بار انہیں اسٹوڈیو سے واپس ہوٹل بھیج دیا گیا پروگرام میں شامل کئے بغیر…لیلیٰ نے میرا پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ میرے پینتیس لاکھ لے کر بھاگ گئی تھی …آج سے آٹھ سال پہلے انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ریشم پر یہ الزام لگایا تھا کہ وہ میری جان کی دشمن ہے…دو سال پہلے لیلیٰ نے پبلک کے درمیان اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش بھی کی اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے آسمان سے زمین پر پٹخ دیا گیا ہے پیسوں کے فراڈ میں
مدیحہ شاہ
لالی ووڈ کی بہت ساری فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مدیحہ شاہ پچھلے کچھ سال تک مارننگ شوز میں مہمان کے طور پر اور پھر ڈیزائنر کے طور پر کبھی اکیلے اور کبھی اپنے شوہر کے ساتھ دکھائی دیں…لیکن پھر غائب ہوگئیں ارو اچانک ایک دن خبر آئی کہ مدیحہ شاہ کے گھر سےایک بائیس سالہ لڑکے کو برآمد کیا گیا جسے مدیحہ شاہ نے زبردستی اپنے گھر میں رکھا ہوا تھا…اس الزام سے مدیحہ شاہ کے امیج اور کیرئیر پر ایک بہت بڑا داغ لگ گیا…اور پھر وہ امریکہ چلی گئیں…ذرائع کے مطابق وہ کیس کے خوف سے گئی تھیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ مدیحہ شاہ کا ایک سال سے ہر خبر، ہر جگہ سے غائب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ خود کو اب اس منظر سے دور کردینا چاہتی ہیں…