کتنے افسوس کا مقام ہے کہ تھپڑ کھانے کے بعد پوری دنیا میں رسو ا ہونے کے بعد بھی اگر عظمیٰ خان کو انصاف نہ مل سکے ، کسی نے سہی ہی کہا تھا کہ قانون مکڑی کا وہ جالا ہے جس میں غریب پھنس جاتا ہے اور امیر اس جالے کو پھاڑ کر باہر نکل جاتا ہے ، ٹی وی چینلز پر اچانک یہ سناٹا کیوں چھا گیا ، فعل غلط تھا ہم مانتے ہیں لیکن کیا اس تذلیل کا بدلہ جو ویڈیو پوری دنیا نے دیکھی اس کا بدلہ کون لے گا ، جائے وقوعہ اداکارہ عظمیٰ خان کا نہیں عثمان ملک کا دوسرا گھر تھا ، اداکارہ پر تشدد کرنے والی خاتون آمنہ ملک کی پڑوسن نے دعویٰ کر دیا ۔ معروف ویلاگر وقار ذکا کو انٹر ویو دیتے ہوئے نیہا خان نے بتایا کہ آمنہ ملک میرے گھر سے چند میٹر کے فاصلے پر رہائش پذیر ہے ، جب تشدد کی ویڈیوز سامنے آئیں تو میں خود آمنہ ملک کیخلاف ویڈیوز بناتی رہی جس پر میں شرمندہ ہوں۔نیہا خان نے کہا کہ جب میرے قریبی حلقوں سے بات چیت ہوئی تو معلوم ہوا کہ جائے وقوعہ عثمان ملک کا ہی دوسرا گھر تھا ۔
اور آمنہ نے اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان پر پانی نہیں شراب گرائی جو اس گھر میں موجود تھی۔ نیہا خان کے موقف پر وقار ذکا نے سخت سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ عظمیٰ خان کی جگہ ہوتی تو آپ سمجھتیں کہ یہ ٹھیک ہے۔جس پر ردعمل دیتے ہوئے نیہا خان نے کہا کہ اللہ نہ کرے میرا ایسا کسی کے ساتھ تعلق قائم ہواوراگر کوئی مجھے پسند کرتا بھی ہے تو نکاح کرے اپنی بیوی سے اجازت لے۔انہوں نے بات دھراتے ہوئے کہا کہ فیز 6 میں 45 نمبر گھر عثمان ملک کا ہے۔ نیہا خان نے کہا کہ اگرمیں آمنہ خان کے حق میں پیسے لینے کیلئے پیسے کھائے ہوتو مرتے دم مجھے کلمہ نصیب نہ ہو
۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ عظمیٰ خان پر تشدد کرنے والی خاتون آمنہ عثمان نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں آمنہ عثمان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میرے شوہر عثمان ملک مجھ سے کاروبار میں خسارے کا کہہ کر چیزیں لیتا رہا، لیکن وہ سب کچھ عظمیٰ خان کے پاس جا رہی تھیں، میں اب اس مقام پر آ گئی ہوں کہ میں اپنے شوہر سے طلاق لے رہی ہوں۔بات کرتے ہوئے آمنہ عثمان نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس کے سسرال والے بہت اچھے ہیں، اس سارے معاملے میں وہ اپنے بیٹے کو درست نہیں کہہ رہے بلکہ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ سسرال کی سپورٹ پر آمنہ عثمان نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہا رضرور کریں !