کورونا سے آپ نے خود بچنا ہے ۔ اپنا خیال رکھیں


مشہور و معروف اداکارہ کا بھائی کرونا وائرس کی وجہ سے چل بسا۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہر طرف ٹینشن اور پریشانی ہے۔ مشہور و معروف اداکارہ نے بھی اپنے بھائی کے بارے میں کچھ یوں کہا،

کرونا جا وجود ہے، میرا تئیس سال کا جوان کزن، کرونا کے اٹیک کی وجہ سے زندہ نہیں رہ سکا۔ اس کے دونوں پھیپھڑے بلکل کام کرنا چھوڑ گئے تھے۔ اسے وینٹیلیٹر پہ ڈال دیا گیا تھا، لیکن وہ سروائیو نہیں کر سکا۔ آپ سں سے گزارش ہے، کہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں، اور گھر پر رہیں۔ اس بیماری کو اتنا عام نا سمجھیں، جتنا کہ آپ سب سمجھ رہے ہیں۔ تاکہ آپ کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ ایک خطرناک بیماری ہے۔

میڈیکل سٹوڈنٹ سلمان طاہر کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

سلمان طاہر ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم تھے، کورونا سے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ جاں بحق ہو گئیں۔

ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم سلمان طاہر کورونا وائرس کا شکار ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس دنیا بھر میں طبی عملے کو بھی متاثر کر چکے ہیں۔ آج بھی شعبہ میڈیکل سے تعلق رکھنے والا نوجوان کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گیا۔ سلمان طاہر ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم تھے۔ سلمان طاہر راشد لطیف میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھے۔

سلمان طاہر کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں وینٹیلیٹر پر بھی رہا،ان کی صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر بھی دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی۔ تاہم اب بتایا گیا ہے، کہ وہ اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سلمان طاہر کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا۔

اسی طرح کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر مقامی اسپتال میں زیر علاج لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ جاں بحق ہو گئی۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے، کہ لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اور وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

واضح رہے، کہ لک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 2636 نئے کیسز اور 57 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد40 ہزار 406، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 64 ہزار 28 تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 57 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1317ہو گئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ25 ہزار309 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 22 ہزار 305 تک پہنچ گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 8 ہزار 842 اور اسلام آباد میں 2100 ہو گئی۔ بلوچستان میں 3928، گلگت بلتستان میں 658 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کرونا وائرس کا شکار ہونے والی مشہور اور معروف عالمی شخصیات

کرونا وائرس انسانوں کے سماجی مرتبے، ان کے عہدوں سے بے نیاز ہر، اس شخص کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہوا نظر آتا ہے، جس نے سماجی میل ملاپ سے دوری میں سستی روا رکھی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس وقت علاج سے زیادہ اہم پرہیز ہے، اور سب سے مؤثر پرہیز سماجی زندگی میں فاصلہ رکھنا، اور میل میلاپ کو حتی الوسع کم کرنا ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، اور مرنے والوں کی تعداد پندرہ ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

متاثر ہونے والوں میں کئی ایک مشہور اور نمایاں شخصیات بھی شامل ہیں، جن کا تعلق سیاست سے لے کر کھیلوں کے میدانوں تک ہے، حتی کہ شعبہ طب سے بھی۔

بین میک ایڈمز، رکن کانگریس

بین میک ایڈمز کی عمر 45 سال ہے، اور وہ ریاست یوٹا سے ایوان نمائندگان کے رکن ہیں۔

وہ کانگریس کی دوسرے رکن ہیں، جو کرونا ٹیسٹ میں پازیٹو نکل آئے تھے۔ 15 مارچ کی صبح جب انہیں سردی محسوس ہونے لگی، اور بخار کی علامات ظاہر ہوئی، تو وہ بھی ڈاکٹر کے مشورے سے قرنطینہ میں چلے گئے، اور منگل کے روز ان میں کرونا پازیٹو کی تشخیص ہو گئی۔

سینیٹر رینڈ پال

سینٹر رینڈ پال امریکی سینیٹ کے رکن ہیں اور بذات خود فزیشن بھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قریبی حلقوں نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے، کہ سینٹر کے پھیپھڑے 2017 میں ان کو پیش آنے والے ایک حادثے میں پہلے سے ہی متاثر ہیں۔ رینڈ پال نے بیماری میں مبتلا ہونے سے پہلے کینٹکی میں عطیات جمع کرنے کے مقصد سے منعقد ہونے والے ایک عشائیہ میں شرکت کی تھی، اور انہیں بتایا گیا تھا، کہ عشائیے میں دو افراد ایسے بھی تھے، جو بعد میں کرونا پازیٹو نکل آئے تھے۔