متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے باعث مساجد سمیت تمام مذاہب کے عبادت خانوں میں عبادت کرنے پر عارضی طور پر اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ خبرایجنسی رائٹرز نے سرکاری نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ وزارت صحت نے حکم جاری کیا ہے کہ شادی کی تقریبات اور دیگر سماجی تقریبات چار ہفتوں تک عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مساجد سمیت دیگر عبادت خانوں پر بھی عبادت پر عاضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس سے قبل حکومت نے سپرمارکیٹ میں عوامی رش بڑھ جانے کے بعد یقین دلایا تھا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی جائے گی۔دبئی اور ابوظہبی میں جم، عوامی پارک اور اسٹاک مارکیٹ بھی بند کردی گئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے 47 نئے کیسز، صوبے میں متاثرین کی تعداد 150 ہو گئی سندھ میں کورونا وائرس کے 47 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 183 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں تفتان سے آنے والے زائرین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 119 ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے 30 کیسز اور حیدر آباد میں ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کُل تعداد 150 ہوچکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئیغیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹر’ نے برطانوی وزارت صحت کے حوالے سے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک ہزار 543 ہوگئی ہے۔
زارت کے بیان میں کہا گیا کہ وائرس سے برطانیہ میں اب تک 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اتوار کے روز برطانیہ میں کیسز کی تعداد ایک ہزار 372 تھی۔سندھ حکومت نے ضلع سکھر میں کورونا وائرس ایمرجنسی کیئر اینڈ کیور سینٹر قائم کردیا۔ اس سینٹر میں آئیسولیشن وارڈز اور لگ بھگ 2 ہزار بستر موجود ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 136 کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں سے بیشتر سندھ میں سامنے آئے۔ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریسٹورنٹس اور چائے خانے رات 9 بجے بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ‘اب میں زیرو ٹالرنس پر جارہا ہوں، اگر ہمارے لوگ دیر تک ہوٹلنگ کریں گے، گھومتے رہیں گے تو میں ہوٹلز اور ریسٹورینٹس مکمل بند کر دوں گا۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اراکین صوبائی اسمبلی کو آگاہ کرتے ہوئے
بتایا کہ ابھی مزید تفتان کے 24 ٹیسٹ کا نتیجہ آیا ہے جن میں سے 15 مثبت آئے ہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے اور 15 مریضوں کے ٹیسٹ نتائج مثبت آگئے۔کراچی میں ہفتہ وار بازاروں پر بھی پابندی عائدکر کے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریزرو پولیس اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 11 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد106 ہوگئی ہے جن میں 2 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ قبل ازیں ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے سندھ کے شہر سکھر آنے والے 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔