کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلنے لگا


کراچی میں کورونا وائرس کے 9نئے کیسز سامنے آگئے ہیں . کراچی سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے، کہ کراچی میں ایک ساتھ کورونا وائرس کے 9 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ . ان کیسز کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 16ہوگئی ہے. ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 9 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ کو بھی قرطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔. نئے کیس کے بعد سندھ میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 13 ہوگئی ہے.

اس سے قبل کراچی میں کورونا وائرس کے5 میں سے 2 مریضوں کی حالت بہتر بتائی گئی تھی۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی دلچسپی پاکستان کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں بہت اہم ثابت ہو رہی ہے ، کراچی میں کورونا وائرس کے ابتک کنفرم ہونے والے پہلے تینوں مریض اور دوسرے صوبوں میں باقی تینوں مریض ایران سے وائرس کا شکار ہو کر آئے اب نئے تمام مریض شام اور لندن سے متاثر ہو کر بذریعہ ایئرپورٹ پاکستان میں داخل ہوئے ،

یہ وفاقی حکومت کی بارڈر اور ایئرپورٹس پر ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہوا مگر الحمد لله رب العالمين ، پاکستان میں کورونا وائرس کے مقامی پھیلاؤ کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا. . ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے اور یہ تمام کیسز شہر کراچی میں سامنے آئے ہیں جبکہ ان مریضوں میں سے ایک شخص یحییٰ جعفری صحتیاب ہوکر گھر منتقل ہوچکا ہے. خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے.