ماروی سرمد کی ایک اور پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان نا کہنا ہےکہ ہم پاکستان کو سیکولر بنا کر ہی دم لینگے اور ہم یہ جنگ جیت کر دکھائیں گے. نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماروی سرمد کا کہنا تھا کہ آئین کے آئین کےآرٹیکل 62 اور 63 میں کیا ہے اس آرٹیکل پر فیصلہ کون کرے گا؟
جس کے ردعمل میں پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ کار زید حامد کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 اور 63 میں تین باتیں ہیں۔ جس میں حکمران کا کرپشن سے پاک، مسلمان اور دو قومی نظریہ پر پختہ یقین ہونا چاہیے. جس پر ماروی سرمد نے کہا کہ پاکستان ایک سیکولر ملک بن کر رہے گا اور ہم یہ جنگ جیت کر دکھائیں گے۔ مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی۔
ساتھ ہی ساتھ ماروی سرمد نے اس پرانی ویڈیو میں آسیہ بی بی کے جیل میں ہونے کا شکوہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سماجی کارکن ماروی سرمد کے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ان کی معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن سے انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے. جس میں عدالت کی جانب سے خواتین مارچ کی اجازت سے متعلق بات چیت جاری تھی.