چھ سو ملازمین کی فہرست تیار


600 سے زائد ملازمین کی فہرست تیار ہو گئی! افسرشاہی کا مکمل خاتمہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیاایل ڈی اے میں دو سال سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران و ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے بعد 121 افسران اور 600 سے زائد ملازمین کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں

. لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں دو سال سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران و ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے .ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے بعد 121 افسران اور 600 سے زائد ملازمین کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں. ایل ڈی اے میں عرصہ دراز سے ایک ہی عہدوں پر تعینات افسران کا تبادلہ کر دیاجائے گا. ذرائع کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے کے احکامات کے بعد ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے فہرست مرتب کی. ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ایک ہی عہدوں پر براجمان رہنے والے افسران و ملازمین کی تعداد ایڈمن کے شعبے میں ہے.

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے، کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی سمیر احمد سید کو طویل مدت ایک ہی سیٹ پر تعینات ملازمین کو بدلنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے اور امکان ہے کہ آج یا کل باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا.