پنجاب حکومت کا کورونا کی پہچان کا 7 نکاتی ہدایت نامہ جاری کر دیا


محکمہ صحت پنجاب نے لوگوں کی آسانی کے لیے کورونا وائرس کے مریض کی پہچان کا 7 نکاتی ہدایت نامہ جاری کردیا، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو پہچاننے کیلئے سات چیزوں کو باغور مشاہدہ کریں اور اگر کسی شخص میں یہ علامات پائی جاتی ہیں، تو مریض کو ٹیسٹ کیلئے فوری ہسپتال منتقل کریں. تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مریض کی پہچان کیلئے ساتھ نکاتی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے .جس کے پہلے نمبر پر یشامل ہے کہ اگر کوئی فرد تیز بخار، کھانسی اور سانس میں دشورای محسوس کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہ ایسا فرد کسی متاثرہ ملک یعنی چین اور ایران سے آیا ہو تو ایسا شخص کورونا کا مشتبہ مریض ہو سکتا ہے. دوسرے نمبر پراگر کوئی فرد فلو، کھانسی اور سانس کی بیماری کا شکارہے، اور اس شخص کو متاثرہ ملک کا سفر کیے 14 دن سے کم وقت ہوا ہو، یہ بھی کورونا کا متاثرہ مریض ہوسکتا ہے.

اسی طرح تیسرے نمبر پر ایسا ہیلتھ ورکر جو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کررہا ہو، اور اس کو فلو، کھانسی اور سانس میں دشورای کا مسئلہ ہو، تو یہ ہیلتھ ورکر بھی کورونا کا کیس ہوسکتاہے. اس کے بعد چوتھے نمر پر ایسا شخص بھی کورونا کا کیس ہوسکتا ہے، جس کا گزشتہ 14دن میں کنفرم کورونا وائرس کے شکار مریض سے قریبی تعلق رہا ہو. پانچویں نمبر پر ایسا فلو اور کھانسی کا شکار مریض بھی کورونا کا ہوسکتا ہے جو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کے 14 دن قریب رہا ہو. اسی طرح کوئی بھی ایسا مریض جس کو فلو، کھانسی یا سانس میں دشواری کا مسئلہ ہو، لیکن یہ مریض متاثرہ جگہ یا متاثرہ مریض کے قریب نہیں رہا تو ایسے شخص کو کورونا کا مریض نہ سمجھا جائے. اور یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ آئسولیشن میں صرف ایسے مریض کو رکھا جائے، جس میں علامات ظاہر ہوں اور وہ شخص قوت مدافعت کی کمی کا شکار ہو،

ایسے شخص کو علیحدگی میں رکھ کر مزید ٹیسٹ کیے جائیں. مزید تفصیلات کیلئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو 080099000 نمبر پر کال کریں یا فیس بک پر پیغام بھیج کر مزید تفصیلات معلوم کی جا سکتی ہیں. دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے، کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں اور پنجاب میں صورتحال بلکل نارمل ہے، اور پریشانی اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں.عوام افواہوں پر بلکل کان نہ دھریں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ طب سے وابستہ افرادعوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں. اور اس مشکل وقت میں معاشرے کے ہر طبقے کواپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں وضع کردہ ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کیلئے محکمہ صحت او رمتعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.محکمہ صحت اوردیگر متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں.