27 فروری کو حکومت کیا کرنے جا رہی ہے ؟


ایک سال پہلے وہ وقت جب بھارت کے طیاروں نے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پاکستان کے جانبا ز پائلٹس نے ان کو ناکوں چنے چبوا دئیے ۔بھارت کو اپنی فضائی جارحیت انتہائی مہنگی پڑی تھی ،27فروری کو ناپاک عزائم لیکرپاک فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کوگرفتارکرکے بھارت کوپیغام دیاکہ پاک فضائیہ سمیت پاکستان کی پاک افواج ہرقسم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے،

اس دن کو یادگار بنانے کیلیے حکومت نے 27 فروری کو پہلا سرپرائز ڈے کے طورپرمنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس آپریشن کے ہیرو پائلٹ حسن صدیقی اورونگ کمانڈرنعمان علی خاں سمیت فضائیہ کوخراج تحسین پیش کیا جاسکے،

مہمان نوازی کی تعریف ابھی نندن نے اپنے وڈیوبیان میں بھی کی اور پاکستان کی افواج کے پیشہ وارانہ اور انکساری رویے کوبھی سراہا جبکہ اپنے بھارتی میڈیا اورحکومت کو تنقیدکا نشانہ بھی بنایا تھا، اگلے دن پاکستان حکومت نے واہگہ باڈر پراپنی روایتی ثقافتی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے گرفتار ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرکے دنیاکوامن آشتی کا پیغام بھی دیدیا۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہارکریں اور دوستوں کیساتھ شئیر بھی ضرور کریں ۔