علی محمد خان اور فواد چوہدری کی تصویر سوشل میڈیا پر


قومی اسمبلی میں بل کی مخالفت کرنے پر علی محمد خان نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیا اور علی محمد خان کا بیان سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہوا لیکن حال میں ہی دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جو اب سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ فواد چوہدری کی علی محمد کوگردن سے پکڑنے کی تصویرسامنے آگئی۔ تصویرمیں فواد چوہدری وزیراعظم ہاؤس میں علی محمد کا گلا دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فواد چوہدری نے بازوسے بھی ساتھی وزیرکو دبانے کی کوشش کی، تاہم فواد چوہدری علی محمد خان کا ہنستے ہوئے پیار سے گلا دبوچ رہے ہیں اور اس موقع پردونوں کے چہروں پر مسکراہٹ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ علی محمد خان نے چند روز قبل قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد پیش کی تھی، تاہم فواد چوہدری اور شیریں مزاری سمیت کئی سیاستدانوں نے اس قرارداد کی مخالفت کی تھی جس پرعلی محمد خان نے فواد چوہدری پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی سزاؤں کو ظلم وبربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔

لیکن اب اس تصویرسے واضح ہوتا ہے کہ سیاستدان ایک دوسرے سے اختلاف رائے رکھنے کے باوجود اسے انا کا مسئلہ نہیں بناتے اورمختلف رائے رکھنے کے باوجود اس کا اثر ذاتی زندگی پر پڑنے نہیں دیتے۔دوستو ہم امید کرتے ہیں آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں ۔ اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کریں ۔ اور اگر آپ نے ہمار ا فیس بک پیج ابھی تک لائیک نہیں کیا تو اسے لائیک بھی کریں اور دوستوں کو انوائٹ بھی کریں شکریہ ۔