اب مہنگائی نہیں رہے گی


اسد عمر ایک بار میدان میں آ گئے ، اہم اعلانات کر دئیے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک ملک میں مہنگائی کی صورت حال کچھ اور ہو گی ۔ یاد رہے اسد عمر پی ٹی آئی کے پہلے وزیر خزانہ بھی رہ چکےہیں ۔ معلوم نہیں انہیں کن وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے ہٹایا گیا تھا ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی . کراچی کے علاقے لیاری میں فلاحی ادارے کی جانب سے تعمیر کردہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ ہم ڈٹ کر سیاسی مقابلہ کرتے ہیں .لیاری تبدیلی کیلئے ووٹ تب دے گا جب چہرہ بھی تبدیلی والا نظرآئے، لوگ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کے لئے لیاری سے امیدوار نہیں ملے گا،

شکور شاہد نے لیاری سے الیکشن جیت کر دکھایا، عادم آدمی نے لیاری میں بڑے بڑے برج گرادیئے.اسد عمر نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بہت مہنگائی ہے، رواں ماہ وزیراعظم بڑے بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں، مہنگائی کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی.کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کراچی پر قبضہ کرنے نہیں آ رہے، ہمیں کراچی والوں سے عشق ہے،ہم کراچی کو اپنا سمجھتے ہیں، ایم کیو ایم سے کوئی ناراضی نہیں،

دونوں جماعتیں چاہتی ہیں کراچی سے جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہو. وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کراچی کیلئے منصوبوں پر بات ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کراچی کے ترقیاتی کاموں میں کوئی سیاست نہیں، عوامی خدمت کیلئے سب کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں، کے فور کا منصوبہ کراچی کے لیے بہت اہم ہے، کے فور منصوبے سے متعلق رپورٹ سندھ کابینہ میں زیرغور ہے، سندھ کابینہ سے رپورٹ وفاقی کابینہ میں آئی تو یہ منصوبہ جلد سے جلد شروع کرائیں گے، کے فور منصوبے کا 50 فیصد حصہ وفاق سے دلوائیں گے۔ دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔