ڈاکٹر ظفر اقبال ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے


پاکستان کی موجودہ حالت کے ذمہ دار صرف حکمران نہیں ہیں بلکہ عوام بھی ہیںپہلے ہم سمجھتے تھے کہ دنیا میں سب سے زیادہ عورتیں غیر محفوظ ہندوستان میں ہیں لیکن پاکستان بھی اب اس معاملے میں کسی سے پیچھےنہیں رہا ہندوستان کیساتھ پاکستان میں بھی عورتیں اور بچے غیر محفوظ ہیں ۔اور عریانی اس ملک میں جتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے ڈر ہے کہیں یہ ملک یورپ سے بھی آگے نہ نکل جائے۔ جنوبی پنجاب کے مشہور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ظفر اقبال کا ایک اور انتہائی شرمناک ’کارنامہ‘ سامنے آ گیا،خواتین کے ساتھ رنگ ریلیاں مناتے ہوئے ’رنگیلے ڈاکٹر ‘‘کی کئی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ں،یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ڈاکٹر ظفر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے آنکھ کے علاج کے لئے ڈیرہ غازی خان سے آنے والی 16سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی تھی جس پر رواں ماہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے . نجی ٹی وی کےمطابق جنوبی پنجاب کےضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں واقع معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرظفر اقبال کی رنگ ریلیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ،

وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برہنہ حالت میں ڈاکٹر ظفر اقبال شراب نوشی، خاتون کے ساتھ ڈانس وغیرہ میں مصروف ہے جبکہ رنگیلے ڈاکٹر اور خاتون کے ساتھ ساتھ دیگر ہسپتال عملہ بھی نشے میں دھت رنگ رلیوں میں مصروف نظر آ رہا ہے۔ایسے ڈاکٹرز کا لائنسنس منسوخ ہونا چاہیے ۔ کیونکہ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے اچھے ڈاکٹرز بھی بدنام ہو رہے ہیں ۔