حریم شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں


حریم شاہ ایک ایسا نام ہے جو اس حکومت سے پہلے سننے کو نہیں ملا تھا لیکن اس حکومت میں جس جس فلور پر حریم شاہ کاتذکرہ ہوا ہے شاید ہی کسی لڑکی کو اتنی شہرت ملی ہو ۔ بقول حریم شاہ کے حریم شاپ حکومت کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ سکتی ہیں ۔ سیاستدانوں کے ساتھ بھی ان کی ایسی ویڈیو ز منظر عام پر آئی ہیں جس سے صاف پتا چلتا ہے کہ حریم شاہ حکومت کے لئے کتنی اہم ہیں۔ متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

جس میں ان کے ہاتھوں میں لاکھوں روپے نظر آرہے ہیں۔سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز اورتصاویر کے باعث شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود ہے۔

ویڈیو میں حریم شاہ ہاتھوں میں نوٹوں کی کئی گڈیاں اٹھائی ہوئی ہیں اور ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لوگوں سے پوچھا ہے کہ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ میرے ہاتھوں میں کتنے پیسے ہیں؟متنازعہ ویڈیو ز بنانے کاحریم شاہ ایک ریکارڈ قائم کر چکی ہیں اور ان کے پاس اب بھی ایسی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں جو حکومت کے ایوان ہلا سکتی ہیں ۔ آپ کا اس بارے میں کیا کہنا ہے ؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں ۔

اس کے علاوہ حریم شاہ کی ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے ساتھ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔