بے روزگار افراد ہو جائیں تیار نوکریوں کا اعلان ہو گیا


بے روزگاری ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو کچھ بھی بنا سکتی ہے ۔ پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان ہو گیا ہے ۔ جو ہنر مند پاکستانی ہیں یا پھر جو ہنر مند نہیں بھی ہیں ان کے لئے جاپان میں نوکریوں کا بہترین موقع ہے ۔اس کا آغاز جلدی ہونیوالا ہے پاکستانیوں تیاری پکڑ لو۔ چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے کہا ہے کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلیے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔

جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔چیئرمین پوئپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کیلیے پرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنی رائے سے آگاہ ضرور کریں اور شئیر کریں صدقہ جاریہ سمجھ کر شاید آپ کی وجہ سے کسی بے روزگار کا بھلا ہو جائے ۔